گیس کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق حالیہ خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان اوگرا

لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا رد عمل بھی آگیا۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق حالیہ خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافے کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔

اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ اوگرا نے ابھی تک گیس یوٹیلیٹی کمپنیوں کیلئے قیمتوں میں کسی بھی تبدیلی کی کوئی سفارش نہیں کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں