لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) یورپی یونین نے پاکستان کو مزید 30 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پا گئے، یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کئے۔
اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے، یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 930 ملین یورو سے زیادہ ہوجائے گی