آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل

لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے۔

29 سالہ بلے باز بابر اعظم اس سے قبل 10 ویں نمبر پر موجود تھے البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اپنے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بابر اعظم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ دو درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور کیوی بلے باز ڈیرل مچل کا تیسرے اور چوتھے نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں