کوہستانی خواتین کی انتخابی مہم پرپابندی کے فتویٰ بارے خبر بے بنیاد قرار

کوہستان:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانےپرپابندی کےفتوے کے حوالے سے خبروں پرالیکشن کمیشن نے عوام کو انتباہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنےسے روکا گیا تو الیکشن کمیشن متعلقہ فرد یا ادارے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرےگا اورشکایت وصول ہونے والے حلقےمیں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہستان نےرپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے، عوام الناس سوشل میڈیا یا سنی سنائی باتوں پر کان نہ دھریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں