اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) فافن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق این اے 67 حافظ آباد میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار 723 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹ ایک لاکھ55ہزار 824 ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے، این اے 18ہری پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار915 ہے، خیبر پختونخوا میں این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ایک لاکھ 96 ہزار 125 ووٹرز ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں این اے 209سانگھڑ ووٹرز کے اعتبار سےسب سے بڑا حلقہ ہے، این اے 209سانگھڑ میں 6 لاکھ 7 ہزار638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ، سندھ میں این اے 244کراچی میں سب سے کم ایک لاکھ55ہزار 824ووٹرز ہیں،فافن بلوچستان میں این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32ہزار 537ووٹرز ہیں۔
فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز این اے 124لاہور میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہیں، اسلام آباد کے تین حلقوں میں این اے 47سب سے بڑا حلقہ ہے، این اے 47 میں 4 لاکھ 33ہزار 202ووٹرز ہیں، این اے 48اسلام آباد ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے، این اے 48اسلام آباد میں 2 لاکھ 92 ہزار 380ووٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں این اے 264کوئٹہ میں سب سے کم ایک لاکھ 96 ہزار 752 رجسڑڈ ووٹرز ہیں۔