مظفر آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے بخوبی واقف ہے اور مؤثر جواب دینے کیلئے بھی ہمیشہ تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، آرمی چیف نے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی وعسکری قیادت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے سامنے کشمیریوں کا استقامت اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرہ ہے۔