تھوک کے نمونے سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کرنے والا آلہ ایجاد

فلوریڈا:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) تھوک کےٹیسٹ سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کرنے والا آلہ ایجاد ہو گیا۔

آلہ امریکی محققین کی ٹیم نے متعارف کرایا ہے جو مریض کے تھوک کا چھوٹے سا نمونہ لے کر چھاتی کے کینسر کے متعلق بتا سکتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آلہ ہاتھ میں بآسانی پکڑا جا سکتا ہے اور یہ بائیو سینسر ہے جو تھوک کے ایک چھوٹے سے نمونے سے چھاتی کے کینسر کے بائیو مارکرز کی تشخیص کرتا ہے۔

محققین نے اس ڈیوائس کے بارے میں اپنی رپورٹ ’جرنل آف ویکیوم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی‘ میں شائع کی ہے، سربراہ محقق اور فلوریڈا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہسایو سوان وان نے کہا ہے کہ ہمارا آلہ ایک بہترین ڈیوائس ہے جس کی مدد سے آپ پانچ سیکنڈ میں ٹیسٹ اور نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

طالبعلم کا مزید کہنا تھا کہ آلہ میں مخصوص اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں جو ہدف شدہ کینسر کے بائیو مارکرز پر ردعمل دیتی ہیں،جب ان اسٹرپس پر تھوک کا نمونہ رکھا جاتا ہے تو یہ بجلی کی ایک لہر آلے میں موجود مخصوص پوائنٹس پر بھیجتی ہیں، یہ لہر تھوک میں موجود بائیو مارکرز کو اینٹی باڈیز سے منسلک کرنے کا سبب بنتی ہیں جو کینسر کے خطرے سے متعلق نتائج فراہم کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں