شاہ رخ خان کی قطر سے بحریہ کے سابق اہلکاروں کو رہا کرانے کی تردید

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے بھارتی جاسوسوں کی رہائی میں کردار ادا کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شارخ خان کی منیجر پوجا نے اداکار کی طرف سے پیغام میں کہا کہ قطر سے رہا ہونے والے بھارتی بحریہ کے سابق افسران کی رہائی میں شارخ خان کےکردار کے دعوے بے بنیاد ہیں، تمام بھارتیوں کی طرح شاہ رخ خان بھی ان لوگوں کے صحیح سلامت گھر آنے پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ قطر نے بھارتی بحریہ کے افسران کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرکے گزشتہ سال اکتوبر میں سزائے موت سنائی تھی جس کو رواں سال ختم کر کے بھارتی افسران کو رہا کر دیا گیا، بھارتی وزارت خارجہ نے افسران کی ملک واپسی کے امیر قطر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔

دوسری جانب رہا ہونے والے ایک افسر نے بھارتی وزیر اعظم کا معاملے میں ذاتی طور پر مداخلت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 18 مہینے بھارت واپس لوٹنے کا انتظار کیا، ہم اپنے وزیر اعظم کے انتہائی مشکور ہیں، ان کی ذاتی مداخلت اور بھارتی حکومت کی کوششوں کے بغیر واپسی ممکن نہ تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں