الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیلئے ہوم ورک شروع کردیا

لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے ہوم ورک شروع کردیا۔

مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، 13 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔

جماعت اسلامی ،جے یو آئی ف ،تحریک لبیک،اے این پی مخصو ص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مرکزی مسلم لیگ ، نیشنل پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی ،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، پی ٹی آئی پالیمنٹرین بھی میدان سے آؤٹ ہو گئیں، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء ،مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16خواتین اور 5 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں متوقع ہیں، ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے۔

پی ٹی آئی کی27مخصوص نشستوں کافیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی23اور 4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں