اسلام آباد: ( بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) جے یو آئی نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ سے رجوع کیا تاہم ن لیگ نے تاخیر سے رجوع کرنے پر جے یو آئی سے معذرت کرلی۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔ جے یو آئی کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری موجود تھے جب کہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار نے نمائندگی کی۔