پاکستان، گاوی اور یونیسف کے مابین2 سہ فریقی صحت کے معاہدے

اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان، گاوی اور یونیسف کے مابین صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے 2سہ فریقی معاہدے طے پا گئے۔

پاکستان نے دونوں عالمی تنظیموں کے ساتھ معاہدہ صحت کے نظام کو مستحکم بنانے اور کرونا ڈلیوری سپورٹ کو جاری رکھنے کیلئے کیا۔
وفاقی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ معاہدوں کے تحت دونوں عالمی تنظیموں کی جانب سے پاکستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے 20 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں کا کہنا تھاکہ اس معاہدے کی مدد سے ملک میں معاشرے کے کمزور طبقات، بچوں، خواتین کو صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا، ہم امیونائزیشن سسٹم کیلئے معاونت پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہمیں یونیسف کے اشتراک سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر فخر ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر گاوی اور سربراہ یونیسف پاکستان فوزیہ علی کا کہنا ہے کہ نئے امدادی منصوبے کے تحت ملک بھر میں متعدد طبی سرگرمیاں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں