آزاد امیدواروں کی شمولیت سے قومی اسمبلی میں ہماری تعداد 104 ہو گئی: شہباز شریف

اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے قومی اسمبلی میں ہماری تعداد 104 ہو گئی۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کامیاب ارکان اسمبلی اور سینیٹ ممبران کو میاں نواز شریف اور اپنی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق سپیکر نامزد

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزاد امیدواروں کے شامل ہونے سے مسلم لیگ ن کی 104 سیٹیں قومی اسمبلی میں ہو گئی ہیں۔

نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی اپنے بل بوتے پر جیت کر آئے ہیں، مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف نے 2017 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا، قائد محمد نواز شریف ملک میں سی پیک کے منصوبے لے کر آئے، قائد نواز شریف نے چاروں صوبوں کو موٹر وے کے ذریعے جوڑا، دیامربھاشا ڈیم کیلئے زمین خریداری کے لیے فنڈز نواز شریف نے جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ سب کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، مریم نواز اپوزیشن رہنما کی نشست پر پہنچ گئیں

شہباز شریف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گروں کا خاتمہ کیا گیا، کراچی میں امن قائم کرنے والے نواز شریف کو کراچی والے دعائیں دیتے ہیں، نواز شریف نے تمام منفی طاقتوں کا مقابلہ کیا، سارے جبر کا مقابلہ بڑے حوصلے کے ساتھ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں