طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں: مریم نواز

لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے ملاقات کی، ملاقات میں لمز لیڈر شپ اینڈ لیومن وننگ ٹیم نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر لمز کے طلبہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بطور وزیراعلیٰ کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننا حقیقی تبدیلی ہے جس کا یہ معاشرہ منتظر تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں، طلبہ کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ ہر وقت حاضر ہوں گی، پاکستان میں ٹیلنٹ کا بڑی تیزی سے سامنے آنا خوش آئند ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ طلبہ سے گفتگو اور مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، ہمیں پاکستانی ہونے پر بے حد فخر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں