ایوان صدر کے نئے مکین کیلئے پولنگ جاری، اہم رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کر دیا

اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صدر مملکت کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

حکمران اتحاد کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد محمود خان اچکزئی ہیں۔

ووٹ کاسٹ

قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو سب سے پہلا ووٹ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے کاسٹ کیا، وزیراعظم شہباز شریف، صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔

قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، عمر ایوب، شیر افضل مروت، علی محمد خان، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر فلک ناز سمیت دیگر اراکین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

پہلے جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کریگی: آصف زرداری
حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں