اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔
نومنتخب صدر کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔
آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے، مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھایا تھا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔
یاد رہے کہ ہفتے کو آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے تھے، حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری نے 411 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 111 ووٹ ملے تھے۔