پشاور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) خیبرپختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد خاندانوں کو تاحال رمضان پیکج نہ مل سکا ۔
ذرائع کے مطابق رمضان کا دوسرا ہفتہ شروع ہونے کو ہے لیکن رمضان پیکج کی رقم جاری نہ ہوسکی، حکومت نے یکم رمضان سے 10 ہزار روپے پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رمضان پیکج کی منظوری کابینہ سے بھی لی گئی تھی، اس حوالے سے وزیرخوراک ظاہر شاہ کاکہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت نقد رقم رواں ہفتے جاری کرینگے، فی خاندان 10،10 ہزار روپے فراہمی کے لیےضروری معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رقم جاری کرنے کے لیے نجی بینک سے معاملات تقریباً طے ہوگئے ہیں، احساس پروگرام کا ڈیٹا ملنے میں مشکلات سے عمل سست روی کا شکار ہوا، حکومت نے 8 لاکھ 42 ہزار 134 خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔