یمن : امریکہ اور برطانیہ کے مغربی حدیدہ میں حوثی ٹھکانوں پر حملے

صنعا: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) یمن کے شہر الحدیدہ کے مغرب میں التحیتا اور الجبانہ ضلع کے الفازہ علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ نے چھ حملے کئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی کمپنیوں کی ملکیت یا ان کے زیر انتظام یا اسرائیل کی جانب سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحیرہ احمر کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے درمیان انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا راستہ شمار کیا جاتا ہے، سمندر کے نیچے موجود کیبلز کے ذریعے 99 فیصد بین البراعظمی ڈیٹا منتقل کیا جاتا ہے۔

جمعرات کو یمن میں گروپ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر گروپ کے حملوں میں توسیع کا اعلان کیا تھا، انہوں نے اپنے حملوں کے اہداف کو توسیع دیتے ہوئے بحیرہ احمر کو عبور کرنے سے گریز کرنے والے بحری جہازوں کو بھی شامل کیا تھا۔

اس سٹریٹجک خطے میں امریکہ میری ٹائم نیویگیشن کی “تحفظ” کے مقصد کے ساتھ ایک بین الاقوامی سمندری اتحاد کی قیادت کر رہا ہے، اس خطے سے عالمی تجارت کا 12 فیصد حصہ گزرتا ہے۔

12 جنوری سے امریکہ اور برطانیہ نے حوثی گروپ اور اس کی نقل و حرکت کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے مقصد کے تحت حملے شروع کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں