برازیلین شہری جو 50 سالوں سے پانی کی جگہ کوک پر زندہ ہے

باہیا: ( ویب ڈیسک ) برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 دہائیوں سے پانی کی جگہ صرف کوکاکولا پر انحصار کرتے آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ روبرٹو پیڈریرا نے گزشتہ 50 سالوں سے پانی کا ایک قطرہ نہیں پیا ہے بلکہ صرف کوک پر گزارا کرتے آئے ہیں۔

برازیل کی ریاست باہیا سے تعلق رکھنے والے روبرٹو پیڈریرا نے صرف کوکا کولا کو پانی کے متبادل کے طور پر پیتے ہیں۔ کوک سے رابرٹو کی محبت اس قدر ہے کہ ذیابیطس اور دل کے مسائل میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ اس کے نقصان سے بےپرواہ ہیں۔
رابرٹو کے 27 سالہ پوتے نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جہاں تک اسے یاد پڑتا ہے ان کے دادا نے کوک کے علاوہ کبھی کچھ اور نہیں پیا۔ روبرٹو کا کہنا تھا کہ میں مائع دوا بھی نہیں لیتا اور براہ کرم کوئی اصرار بھی نہ کرے۔ میں پانی نہیں پیتا صرف کوک زیرو پیتا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پانی سے اس قدر نفرت کرتا ہوں کہ نصف صدی تک میں نے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہونے کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ اگر کوک اس کے لیے بری ہوتی تو اب تک وہ ہلاک ہوچکے ہوتے۔ کتنے ہی ڈاکٹروں نے مجھے پانی پینے کی تجویز دی لیکن میں اس پر عمل نہیں کرتا۔ میں اپنی دوا بھی کوک کے ساتھ لیتا ہوں۔

روبرٹو نے کہا کہ یہ بظاہر جھوٹ لگتا ہے اور کسی کو بھی اس پر یقین نہیں آرہا ہوگا لیکن حقیقت یہی ہے۔

خیال رہے کہ 70 سالہ روبرٹو ذیابیطس کے مریض ہیں اور انہیں ایک بار دل کا دورہ پڑ چکا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھی اس قدرتی تنبیہہ کو اپنے اور کوکا کولا کے درمیان آنے نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں