لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 90 شاہراہ قائداعظم پہنچنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو افطار ڈنر بھی دیا جائے گا جس کی تیاری جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز ملتوی کیا گیا تھا۔