لاہور: (بی بی یو نیوز اردو) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط وصول کروانے والے پوسٹ مین کو دنیا نیوز نے تلاش کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کو محمد عاطف نامی پوسٹ میں نے خطوط وصول کروائے، “دنیا نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عاطف کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ میں تو روٹین مین خطوط وصول کرواتا ہوں، مجھے کیا پتہ خطوط میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کو خطوط کا معاملہ: پاکستان پوسٹ نے سٹاف کی سیفٹی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے نام پر آنے والے خطوط سے متعلق نئے ایس او پیز مرتب کر لیے، تمام کورئیر کمپنیز اور پوسٹ مین کیلئے ہر قسم کے خطوط سکیورٹی روم میں چیک کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ججز کے نام پر آنے والے خطوط کا پہلے ڈی ایس پی سکیورٹی معائنہ کریں گے، ڈی ایس پی سکیورٹی معائنہ کے بعد خطوط ججز کے سٹاف آفیسر کو بھجوائیں گے۔