سیاسی اثرات والے کیسز میں مداخلت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: (بی بی یو نیوز اردو) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سوموٹو کیس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، حکم نامے کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔


سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں حکم نامے کے 12 پیرا گراف سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پیراگراف ایک سے 12 تک سے اتفاق کیلئے خود کو قائل نہیں کر سکا، وزیر اعظم کو طلب کیا جا سکتا ہے یا نہیں اس سوال پر فل کورٹ نے ابھی غور کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں