اسلام آباد: (بی بی یو نیوز اردو) پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days