پی ٹی آئی گروپنگ کا شکار، ہرگروہ کا اپنا بیانیہ ہے: شرجیل میمن

کراچی :(بی بی ئو نیوز اردو) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے۔


رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ دہشتگردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کے عزائم دہشتگردانہ ہیں، پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے دوسری طرف منتیں ترلے کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر دہشتگردی کرتے رہے اب دارالخلافہ میں دہشتگردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں، داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہر گروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب ان کو سیاست میں دھکیل کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیسے عوام کو بے وقوف بنا کر اداروں سے لڑواتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جماعت اہم ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی تگ و دو میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں