اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد: (بی بی یو نیوز اردو ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم مقرر ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار ایک کہنہ مشق، زیرک سیاسی رہنما اور ماہر معاشیات ہیں، ان کی بطور نائب وزیراعظم تقرری نیک شکون ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں