تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (بی بی یو نیوز اردو ) تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔


الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ منگل کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس سنے گا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے فیڈرل الیکشن کمشنر کو نوٹسز ارسال کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراض عائد کئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں