اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) قومی اسمبلی میں تلخ کلامی کے معاملے پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے اور میں زرتاج گل سے معافی مانگتا ہوں۔
زرتاج گل اور اپوزیشن قائدین نے طارق بشیر چیمہ کی معافی مسترد کر دی، اپوزیشن طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کے اپنے مطالبے پر قائم ہے، اپوزیشن کل طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
اس سے قبل سپیکر چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے مذاکرات ہوئے جس میں اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ طارق بشیر چیمہ کو پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل کیا جائے، طارق بشیر چیمہ آن دی فلور معافی مانگیں۔
سپیکر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ طارق بشیر چیمہ بالکل معافی مانگیں گے، طارق بشیر چیمہ کو بجٹ سیشن کیلئے معطل کرنے کے مطالبے پر لچک دکھائیں۔