مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹاگیا: میاں نوازشریف

لاہور:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو )قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹاگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد میاں نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پورے ملک کی قیادت یہاں موجود ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے، آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جاری رہتی توآج ہم دنیامیں طاقت بن چکےہوتے، جھوٹے مقدمات بھگتنے والے یہاں بیٹھےہیں، کوئی جیل میں، کوئی نظربند،کوئی ملک سے باہرتھا، پیغام دیناچاہتاہوں،آپ ن لیگ کےبہترین ساتھی ہیں، جنہوں نےمشکل وقت گزارا آج پھرعہدوں پر بیٹھےہیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ کسی کے بیٹے،کسی کی بیٹی کو گرفتار کیاگیا، پرانے ساتھی سونے میں تولنے کےلائق ہیں، ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھےنکالنےوالےبھی کہتےتھے موٹرویزپرکیوں پیشہ لگارہاہے۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتےہیں موٹرویزنےپاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں