ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی

ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں تجربات کرنے کی ٹھان لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم 22 مئی کو انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی، پلئینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپنر صائم ایوب اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ کھیلنے والے حسن علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صائم ایوب کے ڈراپ ہونے سے بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو ایک مرتبہ پھر اوپننگ کرتے دیکھے جانے کا امکان ہے جبکہ فخر زمان کو مڈل آرڈر میں ہی کھلایا جائے گا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف انجری جبکہ عثمان خان آئرلینڈ کیخلاف پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے، انہیں دورہ انگلینڈ میں موقع دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

اسی طرح ٹیم مینجمنٹ شاداب خان یا ابرار احمد کی جگہ بنانے کیلئے ایک فاسٹ بولر کو بھی ڈراپ کرسکتی ہے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان پاکستان 22 مئی کو کرے گا اور یہ میگا ایونٹ سے قبل آخری موقع ہوگا کہ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی پلئینگ الیون ٹیم جانچ سکے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسکواڈ کے اعلان سے قبل حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلیںڈ اور پاکستان کی ٹیمیں سیریز کے فوری بعد میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں