فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: (بی بی یو نیوز اردو) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں۔


بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے بغیر ایس ایف آئی سی اجلاس نامکمل، گورنر نے مفت پبلسٹی کے لئے ویسے ہی بیان داغ دیا۔

انہوں نے کہاکہ نااہل فیصل کریم کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے بھی نہیں نکل سکتے، فیصل کریم کنڈی ابھی تک اپنے آپ کو پیپلزپارٹی کا سیکرٹری اطلاعات سمجھتے ہیں، انکو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں