پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، مجتبیٰ شجاع الرحمان

لاہور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی چور اور ڈاکو لیڈر شپ نے 4 سال میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔


پنجاب اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر ظہیر چنڑ کی زیر صدارت تاخیر سے شروع ہوا، نقطہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، مجھے محمود الرشید سے ملنے تک نہیں دیا گیا، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو رہائی کے فوری بعد غائب کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپوزیشن کو کھری کھری سنائیں تو ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے آمنے سامنے آ کر نعرے بازی کی، مجتبیٰ شجاع الرحمان بولے کہ پی ٹی آئی کی سب سے بڑی چور لیڈر شپ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، ثاقب نثار کی باقیات آج بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر چنڑ نے اجلاس سوموار کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں