کار اور رکشہ میں تصادم کے باعث بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے باعث بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔


حادثہ ایکسپریس وے سکندر پور کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع کا جائزہ لے کر کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں