لاہور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حکم دیا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے-
مریم نواز شریف نے کہا کہ گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے، کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے-
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days