اسلام آباد: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) پاکستان تحریک انصاف 6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی۔
تحریک انصاف کے جلسے سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین جلسے کے مقام پر اتفاق ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کی مشروط این او سی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لئے ڈی چوک،پریڈ گراؤنڈ سمیت چار مقامات تجویز کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کو بیٹھ کرمعاملہ حل کرانے کی ہدایت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days