راولپنڈی: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) پشاور کی سب ڈویژن حسن خیل میں شہید پاک فوج کے 2 جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید سپاہی محمد ادریس کو صوابی جبکہ شہید سپاہی بدام گل کو کوہاٹ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سب انسپکٹر تاجمیر شاہ شہید کی پشاور جبکہ اے ایس آئی محمد اکرم شہید کی تدفین مانسہرہ میں ان کے آبائی علاقے میں کی گئی، نمازہ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج، پولیس کے افسران و جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید تقویت دیں گی۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days