گوجرانوالہ: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچی تھی، ایف آئی اے نے صنم جاوید کو رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آئی کی ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد چلی گئی، صنم جاوید کے خلاف نو مئی کو ٹویٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں بتایا گیا کہ صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ہاؤس جانے کے حوالے سے ترغیب دی، صنم جاوید کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی اے ٹی سی عدالت نے رہا کرنے کیلئے روبکار جاری کر دی تھی، عدالت نے روبکار سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے نام جاری کی تھی۔