عاشورہ محرم کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے خصوصی اقدامات

لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) عاشورہ محرم کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مرکزی جلوس کے روٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کی 150 ایدھی ایمبولینسیں، 350 ایدھی رضاکار موجود رہے۔

مرکزی جلوس کے روٹ میں چوک نواب صاحب ، محلہ شیعہ سنہری مسجد ، رنگ محل چوک پانی والا تالاب ، گمٹی بازار، تحصیل بازار، اندرون بھاٹی گیٹ، گامے شاہ میں ایدھی میڈیکل کیمپ، ایدھی موبائل کیمپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں محرم کو 4260 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ زیادہ زخمی 26 عزاداروں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہری مزید کسی مدد یا رہنمائی کی ضرورت کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی ہیلپ لائن 115 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں