الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر

لاہور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں