اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کے بعد حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور قیمتوں کے تعین کیلئے نیا ادارہ بنانے پر غور شروع کردیا۔
قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ادویات قیمتوں کے تعین سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ریگولیشن اور قیمتوں کا تعین دو الگ ڈومینز ہیں، اجلاس میں دنیا بھر بلخصوص ریجنل آزادپرائسنگ اتھارٹیز کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، قیمتوں کے تعین کے لیے نیا ادارہ بنانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے ۔
اجلاس میں ارکان کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ایک خودمختار ادارہ قیمتوں کا تعین کرے گا ، ادارہ ڈریپ کی نگرانی میں ہی کام کرے گا، ڈریپ قیمتوں پر عمل درآمد اور ریگولیشنز کو دیکھے گی، ڈریپ میں صوبوں کی نمائندگی بھی یقینی بنانے پر غور ہوا