کوئٹہ: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 120 مویشی ہلاک ہو گئے۔
پاکستان ڈیزاٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے، زیارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مو سلا دھار بارش کے باعث 2569 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں سے مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی، سیلابی ریلوں کے باعث 122 گھر مکمل منہدم جبکہ 243 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 87 ایکڑ پر فصلیں اور 17 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 5 پلوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا جبکہ بارشوں کے دوران 120 مویشی ہلاک ہوئے۔