پشاور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کی، اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مجھے اکیلا چھوڑا گیا، پارٹی کی جانب سے مجھے ڈی چوک جانے کی ہدایت تھی، اس وقت صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو جلسے اور اس کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور تمام پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو ایک ساتھ چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔