اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگے ہیں جس میں آٹھ ارکان قومی اسمبلی سے اور چار سینیٹ سے لیے جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتے ہی وزارت قانون سے تین سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا، کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔