اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے رابطہ کر کے اہم ملاقات طے کر لی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گی۔