بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 23 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی بیمار ہیں اس لیے آج عدالت پیش نہیں ہو سکیں۔

عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر حاضری معافی کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور 23 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں