صدر مملکت کورونا میں مبتلا، ڈاکٹر عاصم کا آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ

کراچی :(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مختلف ٹیسٹوں کے بعد صدر آصف زرداری کو کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ماہرین کی ایک ٹیم صدر مملکت کی دیکھ بھال کر رہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔

خیال رہے علیل ہونے کے باعث صدر آصف علی زرداری 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

قبل ازیں شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں