کراچی: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشت گرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔