صدر مملکت کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں پیش رفت سامنے آئی ہے، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ان کی انفیکشن ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کے مطابق آصف علی زرداری مزید ایک سے 2 روز تک ہسپتال میں رہیں گے، ڈاکٹرز نے ان سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں