باغ: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ اتولی پیر روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ذاکر اعوان اے ڈی ریجن آفس پونچھ، چوہدری نوید انسکٹر ایس ایچ او کھائی گلہ ، یاسر کیانی انسپکٹر ٹیلی کمیونیکیشن پی ایس ٹو ڈی آئی جی پونچھ، علی بخاری سب انسپکٹر ریڈر ٹو ڈی آئی جی آفس پونچھ اور فہیم کانسٹیبل شامل ہیں۔