بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئرنہیں کیے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ھیی ثبوت شیئر نہیں کئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری بھارت کےخلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے سمیت کئی شکایات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں