پاکستان ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہو: اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد ہوا، تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی وزیر تجارت عطا آتابک، وفاقی وزیر تجارت جام کمال موجود تھے، فورم میں دو ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،دونوں ممالک تجارت کی راہ میں رکاوٹ کو دور کریں گے،دونوں ممالک کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تجارت کے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں ہیں اور معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے۔
وزیرتجارت جام کمال

وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ایران اورپاکستان کےدرمیان گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کا فروغ چاہتےہیں۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ سرحدی تجارت کےفروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے،تجارت کےدستیاب مواقع سےاستفادہ کرنا ہوگا۔

ایرانی وزیر تجارت
ایرانی وزیر تجارت محمد عطا آتابک نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان اور ایران کےدرمیان تجارت بڑھے گی، مواصلات اور تجارت سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں