کراچی: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) قومی و بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے نرخ 9 ڈالر اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس ہو گئے۔